یکشنبه 04/می/2025

غزہ پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی: اسرائیلی اخبار

بدھ 16-جنوری-2008

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے کے تناظر میں غرب اردن میں جاری فوجی مشقیں ختم کردی ہیں- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے خاتمے کے تناظر میں کی گئی فوجی مشقوں کے فرضی اعداد و شمار کے مطابق حماس کے خلاف حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی-
 رپورٹ کے مطابق فوجی مشقوں کے دوران حملے کے پہلے دن کی کارروائی میں 71 فوجیوں کے قتل کے فرضی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں- رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں، مشین گنوں اور بارودی سرنگوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- جبکہ پہلے دن کے حملے میں اسرائیل حماس اور مسلح تنظیموں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں بھی تباہ نہیں کیے جاسکتے-
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ غزہ میں مجاہدین نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود جمع کررکھا ہے جو اسرائیلی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی میں استعمال کیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی