چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی پر عذر

بدھ 16-جنوری-2008

اسرائیلی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غرب اردن سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد غرب اردن کا کنٹرول کسی تیسرے ملک کی فوج کے حوالے کیا جائے گا-
غرب اردن کا کنٹرول کسی تیسرے ملک کو دینے کی تجویز امریکی صدر بش کی جانب سے پیش کی گئی ہے- رپورٹ کے مطابق صدر بش نے حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں تجویز دی تھی کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی حکام کے فعال ہونے تک غرب اردن کو کسی تیسرے ملک کے حوالے کیا جائے-
 اس دوران مرحلہ وار فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی اہلکار اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے تا کہ غرب اردن کا کنٹرول سنبھالنے میں فلسطینی حکام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے-

مختصر لنک:

کاپی