جمعه 15/نوامبر/2024

پاکستانی میزائل نظام تباہ کرنے کے لیے اسرائیل ، بھارت دفاعی معاہدہ

منگل 15-جنوری-2008

اسرائیل نے بھارت کو پاکستانی میزائلوں سے بچنے کے لیے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بھارت کو اینٹی میزائل سسٹم اور ائیرکرافٹ کی تیاری کے لیے 5.2 ملین ڈالر کی امدادی رقم فراہم کرے گا- دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ بہت جلد طے پانے والا ہے-
 معاہدے کے مطابق اسرائیل کے امریکی پٹریاٹ میزائلوں کی طرز پر ’’باراک 8‘‘ کے پرزے اور تکنیکی مہارات بھی بھارت کو فراہم کرے گا تاکہ اس کی روشنی میں بھارت پاکستانی میزائلوں کا توڑ نکال سکے- معاہدے میں اینٹی میزائلوں کی تیاری کے علاوہ جاسوسی طیاروں کا سراغ لگانے کے لیے راڈار اور لڑاکا طیاروں پر حملوں کے لیے بھی میزائلوں کی تیاری بھی شامل ہے-
اسرائیل کے پاس ’’باراک 8‘‘ میزائل امریکی پٹریاٹ میزائلوں سے بھی زیادہ فعال اور طویل فاصلے تک مارکرنے کی صلاحت رکھتا ہے- ’’باراک‘‘ میزائلوں کی رینج 70 کلو میٹر ہے-

مختصر لنک:

کاپی