اسرائیلی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ زئیف بوئیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا اٹوٹ انگ ہے، اس سے دستبرداری اور مزید یہودی آباد کاری سے دستکش نہیں ہوں گے- اسرائیلی ریڈو سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر نے کہا کہ القدس اسرائیل کا فطری جز ہے-
اس میں یہودی آبادی کو مزید وسعت دینے کے منصوبوں پر کام جاری رہے گا- انہوں نے کہا کہ جو لوگ القدس پر یہودی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں وہ غلطی پر ہیں- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ القدس میں 2 لاکھ 80 ہزار فلسطینیوں کے مستقبل کا جلد فیصلہ کیا جائے گا- القدس سے عربوں اور فلسطینیوں کو نکال کر دوسرے علاقوں میں آباد کیا جائے گا-
اسرائیلی وزیر نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے کہ جب اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان آزاد فلسطینی ریاست کی حدود کے تعین کے لیے مذاکرات جاری ہیں- اسرائیلی وزیر کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی حکومت آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے سنجیدہ نہیں بلکہ وقت ضائع کررہا ہے-