اسرائیل نے مصر میں سفیر کے منصب کے لیے عرب دشمنی میں مشہور صحافیوں ایہود یعارے اور مستشرق جائے باخور کو نامزد کیا ہے- مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تعینات اسرائیلی سفیر شالوم کوھین کی مدت تعیناتی دو ماہ کے بعد ختم ہو رہی ہے-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق شالوم کوھین کی جگہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے حتمی انتخاب کے لیے دو افراد نامزد کیے ہیں- دونوں ہی عرب مخالف مؤقف میں مشہور ہیں- اسرائیل کے متعدد حلقوں میں ایہود یعارے اور جائے باخور کی نامزدگی کو مستحسن اقدام قرار نہیں دیا گیا اور اس کی مذمت کی گئی-
اسرائیلی وزارت خارجہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ایلی لوییل نے کہا ہے کہ مصری حکومت ان دونوں میں سے کسی کی بھی تعیناتی مسترد کردے گی کیونکہ دونوں عرب مخالف پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں-