مصر اور غزہ کے درمیان اسلحہ کی سمگلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل اور مصر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے-
یہ معاہدہ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کے حالیہ دورہ مصر کے موقع پر مصری صدر حسنی مبارک سے ملاقات کے دوران طے پایا- اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع ہے کہ اسرائیل اور مصر کی سیکورٹی ٹیمیں مشترکہ کمیشن کی تشکیل اور رفح کی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے عوجا راہداری پر ملاقات کریں گی- ذرائع کے مطابق اسی کے قریب فوجی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی-
اندازے کے مطابق اتنی ہی تعداد میں سرنگیں موجود ہیں- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق ملاقات کے دوران حسنی مبارک نے ایہود باراک کو واضح کیا کہ مصری افواج نے جن سرنگوں کا پتہ لگایا ہے ان کے دھانوں کو مصر کی جانب سے تباہ کردیا گیا ہے-