چهارشنبه 30/آوریل/2025

صدر بش یہود نوازی کے لیے مشرق وسطی کے دورے پر ہیں: مصری اخبار

پیر 14-جنوری-2008

مصر کے معروف عربی روزنامے ’’الجمہوریہ‘‘ نے امریکی صدر جارج بش کے دورہ مشرق وسطی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بش مشرق وسطی میں یہودی نمائندے کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں- اخبار کے اداریے میں بش کے دو مرتبہ صدر بننے اور اس دوران کیے گئے اقدامات کو مسلمانوں کے خلاف کھلی سازش قرار دیتے ہوئے مسلمان حکمرانوں کے صدر بش کے ساتھ تعاون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا- اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا کہ صدر بش اپنے دو مرتبہ کے دور صدارت میں صرف مسلمانوں کے خون بہانے کے منصوبے بناتے رہے- ان کا مشرق وسطی کا حالیہ دورہ ایران اور قحط زدہ فلسطینی عوام کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرانا ہے-
دریں اثناء صدر بش کے مصر آمد سے قبل اپوزیشن جماعتوں، اساتذہ، وکلاء اور صحافیوں نے بھی احتجاج کیا ہے- مصر کے شہروں اسکندریہ اور قاھرہ میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور صدر بش کے خلاف سخت نعرے بازی کی- صدر بش بدھ کے روز قاھرہ پہنچنے والے ہیں جہاں وہ اپنے مصری ہم منصب حسنی مبارک سے ملاقات کرنے والے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی