اسرائیل نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی میں کمی کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے- اسرائیلی حکومت نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی کا اعلان کیا ہے-
وزیر دفاع ایہود باراک نے متعلقہ ادارے کو غزہ کو اسی مقدار میں ایندھن فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس مقدار میں نومبر 2007ء میں سزا پر عمل کرنے سے قبل فراہم کیا جارہا تھا- اب غزہ کو ہفتہ وار 22 لاکھ لیٹر تیل فراہم کیا جائے گا- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی عوام کو سزا کے طور پر نومبر 2007ء کو تیل کی فراہمی میں کمی کردی تھی-
جس کے باعث فلسطینی عوام ہر سطح پر مشکلات کا شکار تھے- تل ابیب کے اعلان کے بعد انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے اسرائیلی حکومت کے خلاف عدالت میں دائر درخواستیں واپس لے لی گئی ہیں-