یکشنبه 04/می/2025

القدس کی تقسیم قبول نہیں کریں گے: اسرائیلی مئیر

اتوار 13-جنوری-2008

مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی مئیر اروری لوبو لیانسکی نے کہا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس کی تقسیم تسلیم نہیں کرے گا- یہودی القدس کے تمام علاقے اسرائیلی ملکیت میں ہی رکھیں گے-
 مقبوضہ بیت المقدس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر بش القدس کی تقسیم کا خیال دل سے نکال دیں- انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات میں القدس پر کوئی بات نہیں کی جائے گی- القدس کا مشرق اور مغربی دونوں حصے اسرائیل کا حصہ ہیں-
 اروری نے کہا کہ 1980ء میں اسرائیلی پارلیمنٹ القدس کو متحد رکھنے کا قانون اکثریت سے منظور کرچکی ہے، اب اس قانون کے خلاف مزید کوئی قانون سازی نہیں ہوگی-

مختصر لنک:

کاپی