چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کراسنگ پر امریکی فوج موجود نہیں : مصر

ہفتہ 12-جنوری-2008

مصر نے غزہ کی سرحد پر امریکی فوج کی موجودگی کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے- قاھرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ ابو الغیط نے کہا کہ مصر اور غزہ کی حدود پر امریکی فوج کی تعیناتی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا-
1981ء کے بعد امریکہ اور مصر کی افواج نے مشرق وسطی میں کوئی مشترکہ آپریشن نہیں کیے- آئندہ بھی اس کا کوئی امکان موجود نہیں- مصری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غرب اردن میں قیام امن کے لیے نیٹو فورسز کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا- انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکی سفیر نے مصر کی غزہ سے ملحقہ سرحد کا دورہ کیا تاہم امریکی فوج کی تعیناتی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا-

مختصر لنک:

کاپی