اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین 20 ملی میٹر دھانے والی مشین گن تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں –
اسرائیلی اخبار’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی ادارے فلسطینی مزاحمت کاروں کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت اور نت نئے ہتھیاروں کی تیاری سے سخت پریشان ہیں- حال ہی میں مجاہدین کی طرف سے اسرائیلی تنصیبات پر ایسے گولے بھی داغے گئے ہیں جو 20 ملی میٹر دھانے والی مشین گن ہی سے داغے جا سکتے ہیں-
یہ گولے غزہ کے قریب’’کیسوفیم‘‘یہودی کالونی پر گرے جس سے کئی مکانات تباہ ہو گئے- رپورٹ کے مطابق مزاحمت کاروں کی بڑھتی ہوئی قوت صہیونی عسکری ماہرین کی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے- خیال کیا جارہا ہے کہ مزاحمت کار آئندہ چند ماہ میں دور تک مار کرنے والی توپ کے گولے اور بھاری توپ خانہ تیار کرنے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں-