عرب ممالک کے ادارہ برائے تعلیم و ثقافت ’’الیسکو‘‘ نے عرب ممالک میں تعلیم عام کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود بڑھتی ہوئی ناخواندگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-
تیونس میں قائم ’’الیسکو‘‘ کے مرکزی دفتر سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیائے عرب کی کل 335 ملین آبادی میں ایک سو ملین لوگ ان پڑھ ہیں- 15 سال سے 45 سال کی عمر کے ناخواندہ افراد کی تعداد 75 ملین سے بھی زیادہ ہے- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک اور حکومتوں کی جانب سے تعلیم عام کرنے کے تمام تر منصوبے ناکام ہو چکے ہیں-
عرب حکومتیں تعلیم عام کرنے کے لیے مزید بجٹ مختص کرنے سے گریزاں ہیں جس کے باعث خطے میں ناخواندگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے- ’’الیسکو‘‘ نے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں جاری کی ہے جب کہ عرب دنیا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے- دنیائے عرب میں 8 جنوری سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے- رپورٹ کے اجراء کا مقصد عرب ممالک کو شرح خواندگی بڑھانے کے لیے مزید اقدامات پر ابھارنا ہے-