یکشنبه 04/می/2025

اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری کے خلاف عالمی تنقید مسترد

جمعرات 10-جنوری-2008

یہودیوں کے لیے 300 نئے گھروں کی تعمیر کے خلاف جرمنی اور دیگر ممالک کی تنقید کو اسرائیلی حکومت نے مسترد کردیا- اعلی سیاسی ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ جبل ابو غنیم میں نئے گھروں کی تعمیر قانونی ہے کیونکہ یہ علاقہ مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کی حدود میں داخل ہے-
 واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے جبل ابو غنیم میں یہودیوں کے لیے گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے- امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزارائس نے نئی مقبوضہ بیت المقدس میں نئی یہودی آبادکاری کے اعلان پر شدید تنقید کی تھی اور اسے قیام امن کے عمل کے منافی قرار دیا ہے- امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یہودی آبادکاری سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی-
 اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے بھی کہا تھا کہ یہودی آبادکاری سے مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے- دوسری جانب اسرائیلی وزیر تعمیرات زئیف بوئم نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کسی سیاسی عمل کے باعث روکی  نہیں- یہودی آباد کاری میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے-

مختصر لنک:

کاپی