اسرائیلی وزارت خزانہ نے پارلیمانی مالیاتی کمیٹی کی منظوری کے بعد سالانہ بجٹ برائے 2008ء پارلیمنٹ میں آخری ووٹنگ کے لیے پیش کردیا ہے-
وزیر خزانہ رونی بارلون نے بجٹ کو متوازن اور حکومتی پالیسیوں کے موافق قرار دیا- انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کی گئی ترامیم حکومت کے اقتصادی اہداف کے مطابق ہیں- انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ترامیم کی گئی ہیں- اسرائیلی پارلیمنٹ نے سالانہ بجٹ برائے 2008ء کی ابتدائی منظوری نومبر 2007ء میں دے دی تھی-
البتہ آخری منظوری کے لیے بجٹ کو مزید دو مرتبہ ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا ضروری ہوتا ہے- سالانہ بجٹ برائے 2008ء کا تخمینہ 311 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے-