چهارشنبه 30/آوریل/2025

بش کا دورہ فلسطین ،حماس کے کارکنان کی گرفتاریاں

اتوار 6-جنوری-2008

امریکی صدر جارج بش کے دورہ سے قبل فلسطینی اتھارٹی نے وسیع پیمانے پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنان کو گرفتار کرنے کی کارروائیاں شروع کردی ہیں – ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جیلیں مزید قیدیوں کو رکھنے کے لئے کم پڑ گئی ہیں –
حماس کے ایک کارکن کا کہناہے کہ صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے اسے گرفتار کیا لیکن رش کے باعث یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ ایک ہفتے کے بعد رپورٹ کرو- ذرائع کے مطابق روزانہ حماس کے بیسیوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہاہے – گرفتاریوں کا مقصد قیام امن کے منصوبے نقشہ راہ کی پہلی شق پر عمل کی کوشش ہے جو مزاحمت کے خاتمے پر مشتمل ہے –

مختصر لنک:

کاپی