یکشنبه 04/می/2025

نابلس کی زمین مزاحمت کار پیدا کررہی ہے: شاباک کا انکشاف

ہفتہ 5-جنوری-2008

اسرائیلی خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ان مجاہدین کے گروپ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جنہوں نے مغربی کنارے میں متعدد مزاحمتی کارروائیاں کی ہیں- جس میں کئی اسرائیلی فوجی اور یہودی آباد کار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں-
شاباک کی رپورٹ کے مطابق ارئیل یہودی آبادی کے داخلے پر واقع فوجی رکاوٹ پر 24 اکتوبر 2007ء کو انہی مجاہدین نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دو فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے- گرفتار کیے گئے مجاہدین کا تعلق نابلس شہر سے ہے-

مختصر لنک:

کاپی