چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر میں عرب دشمن سفیر کی تعیناتی کی اسرائیلی تجویز

جمعرات 3-جنوری-2008

اسرائیلی وزیر خارجہ ٹیسیبی لیونی نے مصر میں عرب ممالک کے مخالف شخص کو بطور سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی ہے- اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے موجودہ سفیر شالوم کوھین کی جگہ ہرٹزیلیا یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اور ریسرچر جائی خور یا مشہور اسرائیلی صحافی ایہود یعاری کو قاہرہ میں سفیر کے طوبر پر تعینات کرنے کی تجویز دی ہے- واضح رہے کہ شالوم کوھین کی مدت ملازمت آئندہ مارچ میں ختم ہونے والی ہے-
دوسری جانب مذکورہ ناموں کی تجویز پر اسرائیل کے سفارتی اور سیاسی حلقوں میں سخت تنقید کی گئی ہے- سابق اسرائیلی ڈائریکٹر برائے امور خارجہ ایلی لوئیلی نے کہا ہے کہ باخور اور یعاری کو بطور سفیر مصر قبول نہیں کرے گا اور اس کا نتیجہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بگاڑ کی صورت میں نکلے گا-

مختصر لنک:

کاپی