امریکہ اور اسرائیل زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کو دشمن کی زمین پر ہی تباہ کرنے کانیا طریقہ ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے – تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق میزائل فائر ہوتے وقت ہی اس کو تباہ کرنے کے منصوبے پر دونوں ممالک کئی سالوں سے کام کررہے تھے –
میزائل فائر ہوتے وقت شدید حرارت پیدا ہوتی ہے – اسی حرارت کی وجہ سے میزائل کے فائر ہونے کی جگہ کا پتا لگانے میں مدد ملتی ہے – اخبار نے اسرائیلی سائنسدان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکیوں نے ایف سولہ طیارے کے ذریعے نئے نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے – نیا نظام صر ف جنگ یا شدید کشیدگی کی صورت میں استعمال کیا جائے گا – جنگ کے دنوں میں نئے نظام والے میزائلوں سے لیس طیاروں کو دشمن کی فضا میں چھوڑا جائے گا-