جمعه 15/نوامبر/2024

2007ء میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اکثریت سویلین تھی: بتسیلم

بدھ 2-جنوری-2008

اسرائیلی انسانی حقوق سنٹر ’’بتسیلم‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ہاتھوں 2007ء میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں اکثریت سویلین کی تھی-
سنٹر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 35 فیصد افراد ایسے شہید ہوئے جو کسی سیاسی سرگرمی میں شریک نہیں تھے- 373 فلسطینی شہداء میں سے 131 ایسے ہیں جو سویلین تھے- شہداء میں بہت کم تعداد ایسی ہے جو اسرائیل کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہے- اسرائیل نے بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر کے اپنے خلاف خود نفرت پھیلائی ہے- رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ شہداء میں اکثریت کا تعلق غزہ سے ہے-

مختصر لنک:

کاپی