یورپی یونین نے اسرائیلی دعوئوں کی تردید کی ہے کہ یورپی یونین نے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بناء پر جو سامان بھیجا ہے اس میں پوٹاشیم نائیٹریٹ کے چھ ڈرم شامل تھے-
یورپی یونین کی خاتون ترجمان ایلکس ڈی مانی نے کہا کہ یورپی یونین غذائی سامان اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے تقسیم کرتی ہے براہ راست نہیں کرتی نہ ہی غزہ کو چینی فراہم کی گئی ہے-
ڈی وانی نے کہا کہ ملنے والی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی اور افواہ کو یورپی یونین کی غذائی ترسیل کی خبر سے گڈمڈ نہ کیا جائے- ہم اسے ایک مجرمانہ اقدام تصور کرتے ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں- اسرائیلی قابض فوج نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے غزہ جانے والے سامان کے بھرے ہوئے ٹرک کو پکڑا جس میں پوٹاشیم نائیٹریٹ لادا گیا تھا- اسرائیلی قابض فوج نے اس ٹرک کو روکنے اور اس کو کنٹرول میں لینے کی ویڈیو فلم بھی جاری کردی ہے- ویڈیو فلم میں سفید رنگ کے بورے رکھے گئے ہیں اور ان پر تحریر تھا کہ یورپی یونین سے ’’برآمد کی گئی چینی‘‘
پوٹاشیم نائیٹریٹ تباہ کن مواد اور گھریلو ساختہ راکٹ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے- اسرائیلی ریاست نے 2006ء کے آغاز سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کررکھا ہے- جون 2007ء میں حماس نے غزہ کی پٹی پر کنٹرول کرلیا تو اس محاصرے کو مزید سخت کردیا گیا تاکہ تباہ حال علاقے میں انسانی جانوں کو کسی المناک المیے سے دوچار کیا جاسکے-
غزہ میں کیمیکل سمگل کرنے کی اطلاع بے بنیاد ہے: یورپی یونین
منگل 1-جنوری-2008
مختصر لنک: