چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی عدالت نے فلسطینی رفاہی ادارے سے پابندی اٹھالی

پیر 31-دسمبر-2007

امریکی عدالت نے شیگاگو میں قائم ایک فلسطینی رفاہی ادارے ’’ھولی لینڈ‘‘ پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے- تفصیلات کے مطابق رفاہی ادارے پر فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو فنڈ فراہم کرنے اور فدائی حملہ آوروں کی تیاری میں رقوم فراہم کرنے کا الزام تھا-
علاوہ ازیں تنظیم کے سربراہ محمد صلاح پر غرب اردن کے ایک یہودی خاندان ڈیوڈ بوئم کو 156 ملین ڈالر خون بہا ادا کرنے کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا- صلاح پر الزام تھا کہ اس نے 17 سالہ ایک یہودی لڑکے کو قتل کرنے کے لیے رقوم فراہم کی تھیں- دوسری جانب امریکی عدالت نے مقتول کے وکلاء کے ثبوت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تنظیم کو بحال کرنے اور خون بہا معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی