جمعه 15/نوامبر/2024

تل ابیب اور دمشق کے درمیان مذاکرات کے لیے یورپ سرگرم

اتوار 30-دسمبر-2007

یورپ نے اسرائیل اور شام کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں-
 اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپ کو شام اور اسرائیل کے درمیان تعلقات منقطع ہونے پر تشویش ہے، یہی وجہ ہے کہ  دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں-
 رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے قریبی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل شام سے دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے سنجیدہ ہے، تاہم اس مقصد کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے- انہوں نے شام اسرائیل قربتیں بڑھانے کی یورپی کوششوں کی تعریف کی-

مختصر لنک:

کاپی