جمعه 15/نوامبر/2024

یمنی پارلیمنٹ کے سپیکر کی موت پر حماس کا اظہار تعزیت

اتوار 30-دسمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے یمنی پارلیمان کے سپیکر شیخ عبد اللہ بن حسین الاحمر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے  وہ طویل عرصہ بیمار رہے-
حماس کے مرکز اطلاعات نے ایک بیان جاری کیا جس میں حسین الاحمر کی وفات پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے-بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن پارلیمان کے سپیکر نے قومی حقوق خصوصاً مسئلہ فلسطین کی اپنی زندگی میں بھرپور حمایت کی تھی- حماس نے یمنی قیادت اور یمنی عوام کو تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ شیخ کے خاندان قبیلے اور پارٹی کے لوگ اس صدمے کو برداشت کرسکیں-

مختصر لنک:

کاپی