یکشنبه 04/می/2025

آئندہ ہفتوں میں شاليت کی رہائی کا امکان

ہفتہ 29-دسمبر-2007

اسرائیلی حکومت کے اعلی سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی شکل اختیار کرنے والا ہے اور گیلاد شالت رہاء ہو جائے گا-
مذاکراتی ٹیم سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک ذریعے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ پرامید ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا- عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرانوت‘‘ کی ویب سائٹ کے مطابق اولمرٹ کے قریبی سیاسی ذرائع کہہ رہے ہیں کہ گیلاد شاليت کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں-
اسرائیلی ٹی وی چینل ’’دس‘‘ کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ ایہود اولمرٹ نے بدھ کے روز مصر کا دورہ کیا تھا اور وہ پرامید ہیں کہ یہ معاملہ جلد ہی فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے ساتھ طے کرلیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی