سه شنبه 13/می/2025

غزہ میں صرف مجرموں کو گرفتار کیا گیا :حماس

پیر 17-دسمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے ترجمان سامی ابوزہری نے کہاہے کہ غزہ میں گرفتار مجرموں اور مغربی کنارے میں سیاسی انتقام کی بنا پر گرفتاریوں کوایک پلڑے میں رکھنا درست نہیں ہے- انہوں نے کہاکہ مغربی کنارے میں سیاسی انتقام کے طور پر صرف حماس کی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کی اگیا جبکہ غزہ میں حماس کی حکومت نے دھماکے کرنے والے شرپسندوں ، منشیات فروشوں اور مجرموں کو گرفتار کیاہے – حماس کی 20یوم تاسیس سے ایک روز قبل فتح کے پانچ اشخاص کو گرفتار کیاگیا جن کے پاس دھماکہ خیز مواد تھا-
انہوں نے کہاکہ فلسطینی گروپوں کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بیان غیر متوازن ہے – واضح رہے کہ جمہوری محاذ ،عوامی محاذ اور اسلامی جہاد نے مشترکہ بیان میں حماس اور فتح دونوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیاہے-حماس کے ترجمان نے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مغربی کنارے میں فتح نے حماس کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا ہے- حماس کے رہنما احمد دولہ کو گرفتار کرکے چار ماہ تک قید میں رکھاگیا – پھران کی رہائی اس لئے عمل میں لائی گئی تاکہ اسرائیلی افواج انہیں گرفتار کرلیں- حماس کے سینکڑوں کارکنان کو بلا جواز گرفتار کیاگیاہے –
ہم نے یاسرعرفات کی برسی پر فتح کو غزہ میں تقریب کے انعقاد کی اجازت دی لیکن مغربی کنارے میں حماس کو یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے کے انعقاد کی اجارت نہیں دی گئی – فلسطینی گروپوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بیان اور مطالبے میں توازن پیدا کریں – فتح پر دبائو ڈالیں کہ وہ مغربی کنارے میں حماس کو جلسے کرنے کی اجازت دے – فلسطینی گروپ صدر محمود عباس پر دبائو ڈالیں کہ وہ مسئلہ فلسطین کو فروخت نہ کریں – فلسطینی اتھارٹی کے جرائم کے خلاف حماس اپنی تنقید جاری رکھے گی اور کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی –

مختصر لنک:

کاپی