شنبه 03/می/2025

حماس فلسطینی عوام کے دلوں کے دھڑکن ہے: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا اعتراف

پیر 17-دسمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے بیسویں یوم تاسیس کی تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت عوامی قوت کی دلیل ہے – حماس کے بیسویں یوم تاسیس کی تقریب کے حوالے سے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے تبصروں اورتجزیوں کے مطابق غزہ پر حماس کا حقیقی کنٹرول ہے- اسرائیلی ٹی وی چینل نمبر10 کے رپورٹر کے مطابق ایسا لگ رہاتھا جیسے پورا غزہ اپنے گھروں سے باہرآگیا ہے – یاسرعرفات کی برسی کی تقریب سے لگتاتھا کہ شاید حماس کمزور ہوگئی ہے لیکن یوم تاسیس کے جلسے میں اتنے لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ غزہ میں واقعتاً حماس کا کنٹرول ہے – رپورٹر نے اسرائیلی حکومت سے حماس سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا – اس کا کہناتھا کہ حماس سے مذاکرات کے علاوہ اسرائیلی انتظامیہ کے پاس کوئی چارہ کار نہیں ہے- حماس کی مقبولیت کم کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں – غزہ کی بجلی بند کرنے ، ملازمین کی تنخواہیں روکنے ، راہداریاں  بند کرنے اور حماس کی قیادت کوشہید کرنے سے بھی حماس کی مقبولیت پر کچھ  اثر نہیں پڑا بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوا ہے –
واضح رہے کہ غزہ میں پندرہ دسمبر کو حماس کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے میں لاکھوں افراد شریک ہوئے – مبصرین کے مطابق حماس اس موقع پر فلسطین کے اندر اور بیرونی دنیا کو متعدد سیاسی پیغام دینے میں کامیاب رہی ہے – لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا کہ حماس کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں پڑا اور ان دعوئوں میں کوئی حقیقت نہیں جن میں کہاگیاہے کہ حماس کی مقبولیت میں کمی واقع ہو رہی ہے

مختصر لنک:

کاپی