شنبه 03/می/2025

،متشدد یہودیوں سے اسرائیلی وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی جانوں کو خطرہ

پیر 17-دسمبر-2007

اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک نے وزیراعظم ایہوداولمرٹ اور وزیرخارجہ تسیبی لیفنی کی جانوں کو لاحق خطرے کے پیش نظر کے دفاتر کے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے ہیں- دفاترکے شیشے تبدیل کرکے بلٹ پروف اور اینٹی میزائل شیشے لگا دیئے گئے ہیں- ایسے شیشے نصب کئے گئے ہیں کہ جن پر شدید فائرنگ بھی اثر نہیں کرتی –
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق انا پولیس کانفرنس میں فلسطینیوں سے مذاکرات کے اعلان کے بعد ایہوداولمرٹ اور تسیبی لیفنی کی جانوں کو خطرہ ہے- ان پر انتہا پسند یہودی قاتلانہ حملہ کرسکتے ہیں – جس بنا پر شاباک نے ان کے دفاتر کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا- شاباک اسرائیلی وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دفاتر ،پارلیمنٹ ہائوس میں علیحدہ جگہ بنانے پر بھی کام کررہی ہے – جہاں پر کیمرے نصب کئے جانے کے علاوہ دیگر حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے –

مختصر لنک:

کاپی