اسرائیل کا ہر چوتھا فوجی فلسطینیوں کو اذیت دینے کے عمل میں شریک ہے – اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں خدمات سرانجام دینے والے فوجیوں سے سروے کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کا انکشاف ہوتاہے –
فوجی رکاوٹوں پر فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے اور ان سے توہین آمیزسلوک کیا جاتاہے – سروے میں شریک ایک ہزار فوجیوں سے سوال کیا گیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کو اذیت پہنچانے میں کس حد تک شریک ہیں تو25 فی صد نے واضح کیا کہ انہوں نے جسمانی ،زبانی ،رشوت لینے یا رکاوٹ پر دیر تک کھڑے رہنے کے علاوہ کسی نہ کسی دوسرے طریقے سے فلسطینی شہریوں کو اذیت پہنچاتی ہے –
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت میں سروے رپورٹ کے نتائج شائع کئے گئے – اخبار کے مطابق وسطی فلسطین میں تعنیات علاقے کی فوجی قیادت نے جنوبی الخلیل میں ہونے والے واقعہ کے بعد فوجیوں سے سروے کیا ہے – چند ماہ قبل الخلیل شہر کے الظاہریہ علاقے میں افسر سمیت 6 اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مسافروین کے ڈرائیورکو رسیوں سے باندھ کرگاڑی میں ڈالا اور اس کی گاڑی میں شہر کا گشت کیا – گشت کے دوران شہریوں پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا –
زخمی کو علاج کے لئے ہسپتال بھی نہیں پہنچایا گیا – فوجی اپنی قیادت کو اس واقعے کی اطلاع دیئے بغیر علاقے سے چلے گئے – مغربی کنارے میں گشتی ناکوں کے علاوہ پانچ سو مستقل فوجی رکاوٹیں قائم ہیں- جہاں سے گزرتے ہوئے ہر فلسطینی کو اپنی شناخت کرانی پڑتی ہے اور تلاشی دینا پڑتی ہے – اس دوران ان سے توہین آمیز رویہ اپنایا جاتاہے – بلاجواز گھنٹوں لائن میں کھڑا رکھاجاتاہے-