یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی ائیر لائنوں کا مصر اور اردن کی طرف پروازیں منسوخ کرنے پرغور

پیر 17-دسمبر-2007

اسرائیل کی مختلف ائیرلائن کمپنیوں نے اردن اور مصر کی پروازیں روکنے پر غور شروع کیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’ارکیع‘‘ اور ’’العال‘‘ نامی کمپنیوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا ہے-
جبکہ یہ دونوں کمپنیاں مسافر طیاروں اور مسافروں کے لیے مزید تحفظ کے اقدامات اٹھانے سے بھی قاصر ہیں- اردن اور مصر کے لیے جانے والی پروازوں کی سیکورٹی کے لیے کمپنیوں کو بہت زیادہ اخراجات اٹھانے پڑ رہے ہیں، جبکہ ان دونوں ممالک کی پروازوں کی آمدن بھی کم ہے- رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ’’العال‘‘ کمپنی حکومت سے سیکورٹی کے اخراجات کم کرانے کا مطالبہ کرچکی ہے- ’’العال‘‘ اور ارکیع‘‘ کمپنیاں غیر سرکاری ہیں-تاہم سیکورٹی کے 75 فیصد اخراجات حکومت اسرائیل کے ذمہ ہیں-
دوسری جانب وزیر مواصلات جدعون سٹیئرمان نے کمپنیوں کو پروازیں منسوخ نہ کرنے کی تجویز دی ہے- ائیر لائنز کی جانب سے بیان سامنے آنے کے بعد جدعون نے کہا کہ حکومت سیکورٹی کے مزید اخراجات اپنے ذمے لینے پر غور کررہی ہے-

مختصر لنک:

کاپی