یمن میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے نمائندے جمال عیسی نے کہاہے کہ عرب نمائندے اور بین الاقوامی مصالحت کار،حماس سے بارہا رابطے کرچکے ہیں تاکہ حماس اور فتح کے درمیان پائی جانے والی چپقلش کو ختم کیاجاسکے –
حماس کے زیر اہتمام صنعامیں حماس کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی ممالک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے رابطہ کرچکے ہیں تاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان موجود تنازعے کا خاتمہ ہواور مستقبل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جاسکیں-
عیسی نے چند روز قبل ایک بیان میں کہاتھا کہ حماس غزہ اورمقبوضہ بیت المقدس پر اپنی حکومت نہیں قائم کرنا چاہتی ہے نہ یہ چاہتی ہے کہ غزہ اور بیت المقدس کے بغیر فلسطینی ریاست وجود میں آئے –
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی حکوت تشکیل دی جائے اور عرب ممالک نے جو اقدامات تجویز کئے تھے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے اس سلسلے میں یمن کی حکومت کے کردار کوبھی سراہا- انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ و اسرائیل نے منصوبہ بنایا تھاکہ حماس کا نام ہی مٹا دیا جائے لیکن جون کے مہینے میں حماس کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں محمد دحلان کے فرمانبردارباغی دستوں کو ناکام بنا کر اس منصوبے کو دریا برد کردیا ہے –