فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے اسرائیلی جیل ’’نقب‘‘ میں تقریبات منعقد کی گئیں- گزشتہ روز سینکڑوں قیدی جیل کے احاطے میں جمع ہوئے – تقریب میں حماس کے اسیروں کے علاوہ دیگر فلسطینی قیدیوں نے شرکت کی-
جیل میں منعقدہ تقریب میں اسیر اراکین حماس نے مختصر خطاب بھی کیے- دوسری جانب حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے کہا کہ حماس اب فلسطینی عوام میں پہلے سے زیادہ مقبول ہو چکی ہے- شہداء کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں- انہوں نے کہا کہ حماس کا مستقبل شاندار ہے اور وہ پہلے سے زیادہ شدت سے تحریک آزادی جاری رکھے گی-