سه شنبه 13/می/2025

غزہ کی ابتر انسانی صورت حال پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اتوار 16-دسمبر-2007

اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کے باعث ابتر انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے- نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے غزہ کی اقتصادی حالت تاریخ کے بدترین دور میں داخل ہو چکی ہے-
غزہ کا کل رقبہ 362 مربع کلو میٹر جبکہ  آبادی پندرہ لاکھ سے زیادہ ہے- آبادی کے اضافے کے باوجود عام شہری انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں-  اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی ابتر صورتحال ناقابل اصلاح ہو چکی ہے- بیان میں خدشہ ظاہرکیا ہے کہ مزید وقت ضائع کیا گیا تو مفلوک الحال شہریوں کی اموات مزید بڑھ سکتی ہیں-
واضح رہے کہ عالمی ادارے کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے باعث بڑھتی ہوئی اموات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی