فلسطین میں عسکری تنظیم جہاد اسلامی نے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے بے سود مذاکرات کا سلسلہ روک دیں-
غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے 20ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جہاد اسلامی کے راہنماء ڈاکٹر محمد ہندی نے کہا کہ ایک طرف اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب صدر عباس اسے نظرانداز کر کے نام نہاد مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں-
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ کیسے مذاکرات ہیں کہ اسرائیل قتل عام کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور فلسطینی صدر اس قتل عام کے تسلسل کے باوجود صہیونی حکام امن مذاکرات کررہے ہیں- حماس کے یوم تاسیس کے حوالے سے انہوں نے تمام فلسطینی شہداء بالخصوص حماس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور اسرائیل کے خلاف دیگر مزاحمتی گروپوں سے مل کر جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا-