ریزرو اسرائیلی افواج کے کمانڈر جنرل دانی روچیلڈ نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے نگران وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کے قتل کو ضروری قرار دیا ہے-
انہوں نے فوجی ریڈیو سے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف میزائل حملوں کو روکنے کے لیے اسماعیل ھنیہ کو قتل کیا جانا ضروری ہے- میزائل حملہ کرنے والوں کو ہی صرف نشانہ بنانا کافی نہیں ہے بلکہ فیصلہ سازوں کا صفایا کیا جائے- ہمیں چاہیے کہ فلسطینی تنظیموں کی قیادت کو ایک کمرے میں دو راتیں مسلسل سونے کی اجازت نہ دیں- دوسری جانب دانی روچیلڈ نے مطلوبہ نتائج کی ضمانت کے بغیر غزہ کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی ہے-