غرب اردن میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسز نے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے رکن کو گولی مار کر شہید کردیا- عینی شاہدین کے مطابق قلقیلیہ کے علاقے میں55 سالہ معزوز رضوان کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ بازار سے واپس اپنے گھر جارہاتھا –
گشت میں مصروف عباس ملیشیا نے اس کے گھر کے قریب اس پر گولیاں چلائیں- کئی گولیاں اس کے سر اور گردن پر لگیں، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا- رضوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ موت وحیات کی مختصرسی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا- دوسری جانب حماس نے عباس ملیشیا کی اس اقدام کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے- حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ عباس ملیشیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حماس کا غرب اردن سے صفایا کرنا چاہتی ہے-
آئے روز حماس اراکین کی گرفتاریاں اور حماس سے ہمدردی رکھنے والوں کو زدو کوب کرنااس بات کا واضح ثبوت ہے عباس ملیشیا کوحماس کیوخاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے- بیان میں شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحول کے مغفرت کی دعابھی کی گئی ہے-