فلسطینی محمود عباس کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسز نے روس کے دارلحکومت ماسکو میں عسکری تربیت شروع کی ہے- امریکی اخبار’’نیویارک ڈیلی نیوز‘‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے پچیس اعلی اہلکار روسی تربیتی یونٹ ’’الفا‘‘سے تربیت حاصل کررہے ہیں-
تربیت کے حصول کا مقصد غرب اردن سے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے اراکین سے نمٹنا ہے- رپورٹ کے مطابق یہ تربیتی ورکشاپ ایک ماہ پر مشتمل ہے- تاہم ٹریننگ کا سلسلہ اس کے بعد بھی جاری رہے گا- پہلے دستے کی واپسی کے بعد بعد دوسرا دستہ ماسکو روانہ کیا جائے گا – رپورٹ کے مطابق صدر محمود عباس نے سکیورٹی میں مزید بہتری کے لیے نئی یونٹ بھی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ، جسے’’ محافظ فورس‘‘ کا نام دیا گیا ہے-
محافظ فورس کی اہم ذمہ داریوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نئی یونٹ حماس اور دیگر عسکریت پسندوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے تشکیل دی گئی ہے- حماس اراکین کی گرفتاریوں اور ان سے تفتیش بھی اس نئی فورس کے ذمہ ہو گی- رپورٹ کے مطابق صدر محمود عباس ماسکو کے علاوہ فرانس، جرمنی الجزائر اور دیگر ممالک میں اپنی فورسز کو بھیج کرٹریننگ دلوانے کے بارے میں غور کررہے ہیں-