سه شنبه 13/می/2025

علاج نہ ہونے کے باعث شہید ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی، مزید شہادتوں کا خطرہ

ہفتہ 15-دسمبر-2007

نامہ مہارا علاج نہ ہونے کے باعث غزہ کی سرحد پر دم توڑ گئے- راہداریوں کی بندش اور علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 38 ہو چکی ہے-
 میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ نامہ مہارا کو کینسر کی مرض لاحق تھی- ان کے لواحقین نے اسرائیل سے اجازت لینے کی بہت کوشش کی مگر قابض اسرائیلی اتھارٹی نے ان کو علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گئے-امریکہ اور اسرائیل نے گزشتہ چھ ماہ سے غزہ پر پابندیاں لگا رکھی ہیں اور اس کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے- نہ تو کوئی چیز غزہ آسکتی ہے اور نہ ہی کوئی طالب علم علم کی غرض سے باہر جاسکتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی