سه شنبه 13/می/2025

رہائی پانے والے حماس کے راہنماء کے بیٹے اور چچا زاد بھائی کی گرفتاری

ہفتہ 15-دسمبر-2007

گزشتہ روز اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی راہنماء جمال الطویل بیٹے، چچا زاد بھائی اور دوسرے رشتہ دار کو فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا- حماس کے راہنماء اور البیرہ شہر کے مئیر الشیخ جمال الطویل کی رہائی کی خوشی کی تقریب کی تیاری ام الشریط علاقے میں واقع ان کے گھر میں جاری تھی کہ سیکورٹی فورسز نے گھر پر دھاوا بول دیا- تقریب کی تیاری کو درہم برہم کردیا گیا- وہاں پر لگائے گئے بینرز، پوسٹرز اور جھنڈے اکھاڑ دیے- سیکورٹی فورسز جمال الطویل کے بیٹے عبد اللہ، چچازاد بھائی نصار اور تقریب میں شریک نوجوان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام کی طرف لے گئیں-
واضح رہے کہ الشیخ جمال الطویل نے گزشتہ روز ہی اسرائیلی جیل سے رہائی پائی تھی- وہ ساڑھے پانچ سال تک اسرائیلی جیلوں میں رہے- جیل میں ہی انہوں نے 2005ء کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اور البیرہ کے مئیر منتخب ہوئے- ان کی رہائی کی خوشی میں تقریب کا انتظام کیا گیا تھا- جس میں ان کے رشتہ داروں سمیت حماس کے کارکنان نے شرکت کرنا تھی- چار ماہ قبل فلسطینی سیکورٹی فورسز نے الشیخ جمال الطویل کی اہلیہ کی گرفتاری کے لیے گھر پر دھاوا بولا تھا- ان کو گھر پر نہ پاکر فلسطینی سیکورٹی فورسز اس کے بھائی کو گرفتار کر کے لے گئیں تاکہ الشیخ جمال الطویل کی اہلیہ اپنے آپ کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیں-

مختصر لنک:

کاپی