غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے نگران وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے پیرس میں اکٹھے ہونے والے امدادی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف انسانی اور معاشی صورت حال پر توجہ مرکوز نہ کریں بلکہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لئے بھی کام کریں- دنیا کی فلسطینی عوام سے وابستگی فطری بات ہے کیونکہ فلسطینی عوام اسرائیلی قبضے اور ظلم و تشدد میں پس رہے ہیں-
اسماعیل ھنیہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے متعلق سیاسی ذمہ داریاں اداکرے- ہمارا مسئلہ معشیت اور اقتصادی نہیں بلکہ سیاسی ہے- ہم چاہتے ہیں کہ قابض ہمارا ملک چھوڑے اور عوام کے مکمل حقوق لوٹائے جائیں- پناہ گزین اپنے گھروں کوواپس آئیں- بیت المقدس آزاد ہو اور اسیران رہائی پائیں- پیرس میں اکٹھے ہونے والے امدادی ممالک کو ہمارا یہی پیغام ہے-
سابق فلسطینی صدر یاسرعرفات کی برسی کے موقع پر ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ اسماعیل ھنیہ کے سپرد کردی ہے- نگران وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے نتائج اور اقدامات کا اعلان حکومت آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس میں کرے گی- انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ فلسطینی شہریوں کی زندگیوں میں اس طرح کا یہ آخری واقعہ ہو-
واضح رہے کہ سابق فلسطینی صدر یاسرعرفات کی تیسری برسی کے موقع پر غزہ میں فتح کے مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے-
نگران وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی- اسماعیل ھنیہ نے کمیٹی کے سربراہ اور وزارت داخلہ کے مشیر حمدی الشریف سے رپورٹ وصول کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کو تمام اختیارات دیئے گئے تھے- کمیٹی کو کسی بھی فرد یا ذمہ دار سے سوال کرنے کی اجازت دی گئی تھی – اسماعیل ھنیہ نے کمیٹی کی طرف سے کی گئی کوششوں کو سراہا-