شنبه 03/می/2025

اسرائیلی خفیہ ادارے نے ایک نئی ویب سائٹ لانچ کر دی

جمعہ 14-دسمبر-2007

اسرائیلی داخلی خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ نے انٹر نیٹ پر ایک نئی ویب سائٹ جاری کی ہے، جس کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کو بڑھا چڑھا کر تے ہوئے دنیا کے سامنے ان کے خلاف پروپیگنڈہ تیز کرنا ہے-
 تفصیلات کے مطابق یہ ویب سائٹ تین زبانوں عربی ، انگریزی اور عبرانی زبانوں میں تیار کی گئی ہے، جس میں ’’شاباک‘‘ کی تفتیشی کارروائیوں کا احوال بھی شامل ہو شامل ہے ، علاوہ ازیں اس میں ایک گوشہ دنیا بھر کے اسرائیلی جاسوسوں کے لیے بھی خاص کیا گیا ہے- ویب سائٹ میں دنیا بھر سے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کی دعوت بھی شامل ہے-
دوسری جانب فلسطینی مجاہدین کو اسرائیلی آباد کارروں پر حملے کرتے، ان پر تشدد کرتے اوران کی کارروائیوں کو غیر قانونی ثابت کرنے کے لیے مجاہدین کا جبروتشدد بھی دکھایا گیا ہے- سائٹ پر دہشت گردی کی دنیا بھر میں ہونے والی کارروائیوں کا بھی خاکہ دیا گیا ہے ،سائیٹ پر دہشت گردی کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی سائٹوں کا لنک بھی دیاگیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی