پاکستان کی دینی اور مذہبی جماعتوں نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں اسرائیلی قرارداد کی حمایت کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں پر واضح کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس پر شدید مزاحمت کی جائے گی –
ان جماعتوں نے کہا حکومت پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے اقدام سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں- قومی موقف سے انحراف کا خدشہ ہے ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید منورحسن نے اپنے ردعمل میں کیا – انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں دیگر ممالک کو نظر انداز کر کے پاکستان کی جانب سے اسرائیلی قرارداد کی حمایت سے صہیونی قوتوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے – فلسطین میں اسرائیلی فوج آگ اور خون کہ ہولی کھیل رہی ہے –
ان حالات میں پاکستان کی جانب سے اسرائیلی قرار داد کی حمایت فلسطینی بھائیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے – انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کیا جائے گا -سید منورحسن نے کہا کہ ہم اسرائیل کے حوالے سے حکومت کے اس نرم رویے کے خلاف اپنے احتجاج کو بڑھائیں گے