اسیر فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین نے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی موجودگی میں اسرائیل سے مذاکرات کا سلسلہ منقطع کر دیں-
اسرائیلی جیل ’’مجدو‘‘ میں انسانی حقو ق کے ادارے’’نفحہ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے اسیر اراکین نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدات پر عمل درآمد کرنے کے بجائے ان کی دھجیاں بکھیر دی ہیں-بے گناہ فلسطینیوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے-ان کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں، جب کہ دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی جارحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے بے سود مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے-
اسیران نے فلسطینی سیاسی اور عسکری جماعتوں سے بھی باہمی اتحاد ویگانگت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس وقت فلسطینی عوام کا تحفظ مذاکرات سے نہیں بلکہ جائز جدوجہد آزادی سے ہی کیا جا سکتا ہے- اسیران نے امت مسلمہ کے نام اپنے پیغامات میں عیدالاضحی کی آمد کی مبارکباد دی اور مطالبہ کیا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے میں اپنی ذمہ داریاں پوریں کریں-