سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی کابینہ کا غزہ کو ایندھن روکنے کا فیصلہ

جمعرات 13-دسمبر-2007

اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی راکٹوں کو بزور طاقت روکنے میں معذوری ظاہر کرتے ہوئے ناقابل شکست قرار دیا ہے- کابینہ کے اجلاس میں غزہ پر فوجی کارروائی کے بارے میں طویل بحث کی گئی-
 اراکین کابینہ نے تجویز دی کہ غزہ پر بری فوجی کارروائی کو محدود کرتے ہوئے معاشی ناکہ بندی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا- اجلاس میں طے کیا گیا کہ حالیہ فوجی حملے کے دوران مزاحمت کاروں نے 55 میزائل داغے جس سے فوج کا نقصان ہوا ازور فوج کو پسپا ہونا پڑا- اس ضمن میں غزہ کو جاری ایندھن بھی روکنے اور راہداریوں پر سیکورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا-
سابق وزیر خارجہ سلیفان شالوم نے اجلاس میں کہا کہ فوجی کارروائی نہ کرنے کی صورت میں غزہ سے ملحقہ یہودی آبادیوں کو فلسطینی راکٹوں سے درپیش خطرات بڑھ جائیں گے- انہوں نے مزاحمت کاروں کے خلاف حتمی حملہ کرنے اور ان کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی