سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی حکام نے افطاری کا سامان مسجد اقصی میں لے جانے سے روک دیا

جمعرات 13-دسمبر-2007

قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی میں افطاری کے سلسلے میں لے جایا جانے والا سامان مسجد میں میں پہنچانے سے روک دیا- تفصیلات کے مطابق اقصی فائونڈیشن کی جانب سے ذوالحج کے آغا زمیں مسنون اجتماعی روزوں کا اہتما م کیا گیاتھا اور افطاری مسجد اقصی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا-
 اسرائیلی سکیورٹی حکام نے مسجد اقصی میں افطاری کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو کہا کہ وہ ایک ایسے ہدایت نامے پر دستخط کریں جس میں وہ یہ عہد کریں کہ آئندہ کوئی بھی چیز مسجد اقصی  میں لے کرنہیں آئیں گے ، خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری اور سزا بھگتنے کے لیے تیار رہیں – مسجد اقصی کے نمازیوں نے قابض فوج کے اس ہدایت نامے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قیمت پر مسجد اقصی کی حفاظت کافریضہ انجام دیتے رہیں گے-
واضح رہے کہ اقصی فائونڈیشن کی جانب سے اھالیان القدس کے لیے خصوصی ہدایت تھی کہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ کو روزہ رکھیں اور افطاری مسجد اقصی میں کریں-

مختصر لنک:

کاپی