سه شنبه 13/می/2025

عالمی ادارۂ صحت کا غزہ میں صحت عامہ پر اظہار تشویش

جمعرات 13-دسمبر-2007

عوامی مزاحمتی کمیٹی کے سربراہ رکن قانون ساز کونسل جمال الخدری نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے بعد پیدا ہونے والے صحت عامہ کے مسائل پر اظہار تشویش کرنے پر عالمی ادارۂ صحت کا شکریہ ادا کیا ہے- اسرائیل کی جانب سے ناکہ بندی کے بعد سینکڑوں فلسطینی غزہ کے باہر جاکر علاج کرانے سے محروم ہو چکے ہیں-
جمال الخدری نے تمام عالمی رفاہی تنظیموں خصوصاً عالمی ادارۂ صحت سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جان بچانے کی دوائوں کی ترسیل کا فوری بندوبست کریں یا پھر علاج کے لیے غزہ کے شہریوں کو باہر جانے کی اجازت دلوائیں- سوموار کے روز ہونے والی کانفرنس میں عالمی ادارۂ صحت اور ڈاکٹروں کی تنظیم ڈاکٹر برائے انسانی حقوق سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی مریضوں کے ساتھ سیاسی وجوہات کی بناء پر غلط سلوک نہ کیا جائے-
 مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امبرد گیو مانینتی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی صحت کے حوالے سے جو حادثہ رونماء ہونے والا ہے اس کو روکنے کے لیے کوششیں کی جائیں- فلسطینی اتھارٹی کی وزارت اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت فلسطینی قیدیوں سے ہر قسم کا سلوک روا رکھتی ہے- اسرائیلی جیلوں میں 116 عورتیں بھی قید ہیں-

مختصر لنک:

کاپی