سه شنبه 13/می/2025

غزہ میں شرپسند گروہ کی گرفتاری

جمعرات 13-دسمبر-2007

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی نگران حکومت کے زیر انتظام پولیس نے شرپسند گروہ کو گرفتار کرنے کا انکشاف کیا ہے- فتح سے تعلق رکھنے والے شرپسند گروہ نے 3 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کی سازش بنائی تھی-
 پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مجرموں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خان یونس میں سائنس و ٹیکنالوجی کالج کے قریب پولیس اہل کاروں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، کیونکہ یہ علاقہ غیر آباد ہے- شرپسند تین کلاشنکوفوں اور 3 پستولوں کے ذریعے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے کہ سازش سے قبل انہیں گرفتار کرلیا گیا-
ایک مجرم نے پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے ارادے سے دھماکہ کرنے کا اعتراف کیا جبکہ تین مجرموں نے رفح اور خان یونس میں پولیس اور فلسطینی شہری احمد زیاد العبادلہ کی گاڑیوں کو جلانے کے جرم کا بھی اعتراف کیا ہے- احمد زیاد العبادلہ خان یونس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ہیں- غزہ پولیس نے مجرموں کو غزہ سے مغربی کنارے فرار کرانے والے گروہ کا بھی پتہ لگا لیا ہے- مغربی کنارے فرار کرانے والے گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ اسے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ہدایات ملتی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی