شنبه 03/می/2025

عدالتی کارروائی کے ڈر سے اسرائیلی وزیر کا دورہ برطانیہ ملتوی

جمعرات 13-دسمبر-2007

اسرائیل کے داخلی سیکورٹی کے وزیر آفے دیختر نے عدالتی کارروائی کے خطرے کے باعث متوقع دورہ برطانیہ ملتوی کردیا-
 وہ اگلے ماہ برطانیہ جانے والے تھے- انہیں خطرہ ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اہم راہنماء صلاح شحادہ کے قتل میں ملوث ہونے پر برطانیہ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا جائیگا- واضح رہے کہ جب وہ شاباک کے سربراہ تھے تو ان کے حکم پر پانچ سال قبل حماس کے راہنماء صلاح شحادہ اور دیگر چودہ فلسطینی شہریوں کو فضائی حملے میں شہید کردیا گیا تھا- شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں-
دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں آفے دیختر کے خلاف برطانوی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی لیکن وہ مسترد کردی گئی- اسرائیلی وزیر کے دفتر کو خطرہ ہے کہ اب دوبارہ آفے دیختر کے خلاف دعوی نہ دائر کردیا جائے- جس میں ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے- لہذا ان کے برطانیہ میں ایک کانفرنس میں شرکت کے پروگرام کو ملتوی کردیا گیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی