شنبه 10/می/2025

مصر رفح راہداری کے معاملے پر ٹھوس مؤقف اختیار کرے: حماس

منگل 11-دسمبر-2007

غزہ میں حماس حکومت کے قائم مقام سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے مصر کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پالیسی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاہرہ رفح راہداری کے معاملے میں بھی ٹھوس مؤقف اختیار کرے- ڈاکٹر بحر نے مصری صدر حسنی مبارک کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ برادر ملک مصر نے غزہ کے مفلوک الحال باشندوں کے لیے تاریخی تعاون کیا-
انہوں نے غزہ کے عازمین حج کے مصر سے حجاز مقدس جانے کی اجازت دینے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا- قائم مقام سپیکر نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ غزہ سے عرب دنیا اور عالمی برادری سے رابطے کا واحد راستہ ہے- اس کی بندش سے اہل غزہ مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے- انہوں نے مصری صدر کو اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے باعث ہونے والی اموات سے بھی آگاہ کیا-
 ڈاکٹر بحر نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مصر کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور دیگر عرب ممالک سے مل کر اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے کوششیں بھی مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی