اسرائیلی افواج نے جنوبی اور شمالی غزہ میں میزائل حملہ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ،شہداء کا تعلق جہاد اسلامی سے ہے- میڈیکل ذرائع کے مطابق حملے میں چار فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ دو صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے –
حما س کے عسکری ونگ نے جوابی حملے میں دس مارٹرگولے اسرائیلی فوج پر داغے جن سے چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے- علاقے میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ وقفے وقفے سے جاری ہے -اسرائیلی فوجیوں نے پچاس فلسطینیوں کو اس علاقے سے گرفتارکر لیا ہے
