پنج شنبه 08/می/2025

رفح راہداری کھلوانے کے لئے اسرائیل سے رابطہ نہیں کیا: قسام بریگیڈ

پیر 10-دسمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو قسام بریگیڈ نے فتح سے تعلق رکھنے والے ذرائع ابلاغ میں آنے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ حماس نے اسرائیلی قیدی گیلا دشالت کی ویڈیو، اسرائیل کواس شرط پر فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے کہ مکہ جانے والے عازمین حج کو رفح بارڈر سے گزرنے کی اجازت مل جائے گی-
قسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں جو خبریں آ رہی ہیں ہم ان کی یکسر تردید کرتے ہیں، ہمارے اور اسرائیل کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے- ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ کھلوانے کے لئے دوطرفہ کوششیں جاری ہیں، غزہ کی فلسطینی حکومت اور مصری حکومت میں مذاکرات جاری ہیں، انہوں نے کہاکہ رفح راہداری کا کھلنا ، فلسطینیوں کا قومی حق ہے اور اس کے لئے مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے-
ترجمان نے مزید کہاکہ گیلاد شالت کے مسئلے کا حل یہ ہے کہ اور اسرائیلی حکومت اس سے اچھی طرح آگاہ ہے کہ گیلا دشالت کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا جائے- فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے دفتر کے ایک اہل کار نے بتایا کہ محمود عباس نے مصر کے خلاف امریکہ سے شکایت کی ہے کیونکہ قاہرہ حکومت نے رفح سرحد کے ذریعے حج کی ادائیگی کے لئے فلسطینی حاجیوں کو جانے کی اجازت دے دی ہے- فلسطینی اتھارٹی کے  اہل کار نے فلسطینی اخبارکے نمائندے کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی رام اللہ میں موجود قیادت نے رفح سرحد کھلنے کی خبر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے حماس کی کامیابی قرار دیا ، رام اللہ میں قائم مصری سفارت خانے کو کئی ٹیلی فون موصول ہوئے جن میں اس معاملے پر تحقیقات کی درخواست کی گئی، فلسطینی اتھارٹی کے اہل کار کا اصرار ہے کہ محمود عباس نے امریکی وزیرخارجہ کنڈولیزارائس کو فون کیا اور مصری حکومت کے رویے کو غیر مناسب قرار دیا –
اہلکار نے بتایا کہ محمود عباس نے رائس کو بتایا کہ مصری حکومت نے محمود عباس کو یقین دہانی کرائی تھی کہ رفح سرحد نہیں کھولی جائے گی اور سرحد کھلنے سے صرف دو گھنٹے پہلے انہیں اس کی اطلاع دی گئی- فلسطینی روزنامے کے مطابق رام اللہ حکومت کے سخت ردعمل کے پیش نظر مصری وزارت خارجہ نے رام اللہ میں قائم مصری سفارت خانے کے اہل کاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں-

مختصر لنک:

کاپی